ملتان (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ہائی کورٹ کے حکم پر تمام ڈینز ، صدور شعبہ اور تمام انتظامی افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 جنوری تک یونیورسٹی میں زیرتعلیم تمام طالبعلموں کی ہیلتھ پروفائل پیش کریں ، وائس چانسلر نے کہا کہ صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے ، شجر کاری بھرپور انداز میں کی جائے طلباء طالبات ایک ایک پودا لگائیں، سٹوڈنٹ کی ہیلتھ پروفائل کی فوکل پرسن ڈاکٹر ثروت سلطان تھیں ، اس موقع پر یونیورسٹی میڈیکل سنٹر کی انچارج ڈاکٹر ثمینہ رفیق بھی موجود تھیں ۔