• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز یونین کے جائز مسائل ایک ماہ میں حل کئے جائیں:چیئرمین ریلوے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد نسیم راؤ اور مرکزی چیئرمین منظوراحمد رضی کی قیادت میں ایک وفد نے چیئرمین پاکستانریلوےحبیب الرحمنٰ گیلانی اور جی ایم ریلوے دوست محمد لغاری سےکراچی میں ملاقات کی،اس موقع پر وفدنے ان کوریلوے ورکرز یونین کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اور ریلوے ملازمین کے مسائل بارے آگاہ کیا،چیئرمین ریلوے نےملازمین کے جائز مسائل کو ایک ماہ کے اندرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی،دریں اثناء ریلوے ورکرز یونین اوپن لائنملتان ڈویژن کے عہدے داروں محمد سلیم چشتی ، چوہدری محمد اجمل ،محمد طفیل خان ، مرزاریاض غالب ، محمد خالد عبداللہ خان ، شیخ محمد رفیق، مشتاق احمد ، محمد اسلم اورمختیار حسین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ اب چیئرمین ریلوے اور جنرل منیجر ریلوے ورکرز یونین کے مطالبات کی فوری منظوری کے احکامات جاری کردیں گے۔
تازہ ترین