• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کے خاتمے کیلئے سب کومل کر کام کرنا ہوگا:سی پی او

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سی پی اوحمد زبیر دریشک نے جامعہ مسجد فاروق اعظم علاقہ تھانہ جلیل آباد میں نماز جمعہ ادا کی اور کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سنے، سی پی او نے کہا کہ ہم شہر کی مختلف مجالس میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل ان کے پاس جا کر حل کیے جا سکیں،پولیس امن و امان کے قیام اور اور آپ کے جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات محنت سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ جرم سے متعلق کوئی بھی انفارمیشن ہو تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں، آپ کو پولیس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو تو آپ بتائیں آپ کا ہر مسئلہ میرٹ پر حل کیا جائے گا،انہوں نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے،سی پی او نے ڈی ایس پی کینٹ کو ہدایت کی کہ ان کی شکایات دور کر کے فوری رپورٹ پیش کریں۔ دریں اثنا ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ نے پولیس چیک پوسٹ شالیمار پل رانگو کا دورہ کیا،انہوں نے چیک پوسٹ پر ڈیوٹی چیک کی اور پولیس افسران کو بریف کیا ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان نے ہدایت کی کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر موثر ناکہ بندی کریں، مشتبہ افراد اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کریں ۔
تازہ ترین