• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک میں خورد برد کرنے والا جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نیشنل بینک آف پاکستان میں لاکھوں روپے کی مالی خورد برد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بینک آفیسر کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان ساہیوال برانچ نے بینک ملازم خرم حکیم کے خلاف درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ 3 اگست 2017 کو برانچ کے آڈٹ کے دوران جانچ پڑتال کے ذریعے معلوم ہوا کہ بینک کے حساب سے تیس لاکھ 9 ہزار روپے خورد برد پائی گئی ہے جس پر ملزم کے خلاف قانون کارروائی کی گئی۔
تازہ ترین