• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو شاہ شمس کالونی کے مکینوں کا راستے کی بند ش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیو شاہ شمس کالونی کے مکینوں نے راستے کی بند ش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے کہا کہ ہم نے کئی بار ڈی جی ایم ڈی اے سے درخواست کی ہے کہ یہ راستہ ایم ڈی اے کی ملکیت ہے عوام الناس کے لئے کھولا جائے سبزواری ٹاؤن سے شہریوں کے لئے گزرنا بند ہے ، مظاہرین نے سبزواری ٹاؤن کے نام نہاد انتظامیہ کی اس رویے پر ان کے طرف شدید نعرہ بازی کی اور ڈپٹی کمشنر ملتان سےمطالبہ کیا کہ شہریوں کی پریشانی کا سدباب کیا جائے اور غیر قانونی طورپربند شارع عام کو کھولا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کی پریشانی کا ازالہ ہوسکے،مظاہرین نے ایم ڈی اے افسران اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر راستہ کھولا جائے، مظاہرین میں اصغر بھٹہ زین خان چوہدری جاوید صفدر شاہ راؤ گلزار رانا سلیم جعفر حسین شیخ اکرام محمد بلال بھٹہ شیخ امان مون خان وسیم الدین ضمیر خان، نوید بلوچ ارشد بلوچ بھی شریک تھے۔
تازہ ترین