• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کیخلاف کارروائی کیلئےپولیس مدد لینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ پر بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں محکمہ پولیس کو پولیس نفری کی فراہمی کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ چیف آفیسرمیٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، کارروائی کو موثر بنانے کیلئے پولیس کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بھتہ مافیا کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جا سکے اس ضمن میں ملتان پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین