• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کارروائی،متعدد ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا، دولت گیٹ پولیس نے فیضان علی کو گرفتار کر کے آتش بازی کا سامان 14 عدد چاکلیٹ بم ، 100 عدد انار اور 160 عدد شرلیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں نامعلوم نوسرباز نے اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے کی رقم نکلوا لی، گلگشت کالونی کے رہائشی عبدالرزاق نے پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم ملزم نے اس کے اے ٹی ایم کے ذریعے اس کے اکائونٹ سے 2 لاکھ 68 ہزار روپے نکلوا لئے ہیں پولیس نے ملزم کا ریکارڈ حاصل کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے، موٹرسائیکلوں پر جعلی نمبرپلیٹ لگانے کےالزام دولت گیٹ پولیس نے محمد عباس، زکریا پولیس نے حسن رضا اور نیوملتان پولیس نے منیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، نیوملتان پولیس نے بھتہ مانگنے کے الزام میں 3فراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، خوشحال کالونی کے رہائشی بلال نے نیوملتان پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان ندیم ، بادشاہ اور یوسف نے دو ماہ قبل اسے ڈرا دھمکا کر اس سے دو لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا ملزمان چند روز قبل دوبارہ اس کےگھر آئے اور پندرہ لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا ملزمان نے اس کی بیوی کو گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
تازہ ترین