• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے لوکل گورنمنٹ کو پی ٹی آئی رہنمائوں کی لسٹیں فراہم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این اے رانا قاسم نون نے ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے لوکل گورنمنٹ کو پی ٹی آئی رہنمائوں کی لسٹیں فراہم کردی ہیں اور ہر یونین کونسل میں مذکورہ پی ٹی آئی رہنما ترقیاتی سکیموں کا معیار چیک کریں گے، بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما و ایم این اے رانا قاسم نون نے لوکل گورنمنٹ ملتان کو لیٹر پیڈ پر 30سے زائد مقامی ورکرز کی لسٹ بھجوا دی گئی ہے ، جس میں مذکورہ رہنمائوں کے موبائل نمبرز اور ایڈریس فراہم کئے گئے ہیں تاکہ ٹھیکہ دار اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ رابطہ کرکے ترقیاتی سکیمیں شروع کروا سکیں اور معیار چیک کروا سکیں۔
تازہ ترین