• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار مبینہ ISI ایجنٹ اور دیگر 56 انڈین شہری پاکستانی واٹس ایپ گروپ کے ممبر ہیں‘ بھارتی پولیس کا مضحکہ خیز دعویٰ

کراچی(جنگ نیوز)بھارتی پولیس نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ پیرکوریاست اترپردیش کے ضلع چندوولی سے گرفتار کیاگیا آئی ایس آئی ایجنٹ اہم تنصیبات کی ویڈیوز اور تصاویر پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو بھیج رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق 23سالہ محمد جنید آئی ایس آئی ہینڈلرزکی جانب سے بنائے گئے واٹس ایپ گروپ ’’زندگی نہ ملے گی ‘‘کا ممبر تھا‘دیگر 56بھارتی شہری بھی اس گروپ کے رکن ہیں ۔ پولیس کا مزیدکہنا ہے کہ ایجنٹ کے قبضے سے ملنے والے سم کارڈکو چیک کیاگیا جس سے یہ انکشاف ہواہے کہ وہ پاکستان میں آئی ایس آئی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا ۔

تازہ ترین