• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی ڈاکیے نےکسی کو چٹھی نہ پہنچائی، گھر سے 24 ہزار خطوط برآمد

ٹوکیو(آئی این پی)جاپان میں ایک ڈاکیے کے گھر سے 24 ہزار ایسے خط ملنے کا انکشاف ہوا ہے جسے اس نے لوگوں کے گھر پہنچانا تھا۔پوسٹ آفس میں گزشتہ سال جانچ پڑتال کے بعد اس شخص کو مشتبہ قرار دیکربرطرف کردیا گیا تھا۔جس کے بعد حکام نے گزشتہ سال فروری 2017 سے نومبر تک ایک ہزار لاپتا خطوں کے حوالے سے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی، سابق ڈاکیا ترسیل کے لیے آنے والوں خطوں کو 2003سے اپنے پاس رکھ رہا تھا،61سالہ سابق ڈاکیے کا کہنا ہے کہ اسے ان تمام خطوں کو گھروں تک پہنچانا بے حد پریشان کرتا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے کے بعد ملزم کو 3 سال تک قید یا 4600 ڈالرز جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تازہ ترین