تہران (اے ایف پی) ایران نے منشیات کے عالمی اسمگلر گروہ کا خاتمہ کرتے ہوئے اس کے سرغنہ جس کی عرفیت ’’خلیج فارس کا مگر مچھ‘‘ ہے کو پھانسی دے دی ہے ۔ یہ بات ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ہفتے کے روز بتائی۔ ایران کے صوبے ہرمزگان کے چیف پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم مختلف ناموں اور لباس بدل کر کارروائیاں کرتا تھا جبکہ اسے عالمی پانیوں سے 100 ٹن منشیات اسمگل کرتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔