• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق، بچے سمیت 6 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں6 افراد جاں بحق، بچے سمیت 6زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پل کے نیچے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 42سالہ مراد علی جاں بحق ہو گیاجسکی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا،سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں ٹریفک حادثے میں18سالہ نوجوان محمد شعیب ولد محمد محبوب جاں بحق ہو گیا، ماڑی پور روڈ پیپلز فٹبال اسٹیدیم کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو افراد 40سالہ امداد خان اور 50سالہ یونس زخمی ہو گئے،موچکو کے علاقے مشرف کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 30سالہ وقاص نعیم زخمی ہو گیا،کورنگی چمڑہ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں4سالہ بچہ حسن زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، گلشن معمار کے علاقے معمار موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 75سالہ زرین خان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش پولیس نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، گارڈن کے علاقے جمن شاہ مزار کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 21سالہ معیز دم توڑ گیا،تیموریہ کے علاقے ناگن چورنگی سے شفیق موڑ جاتے ہوئے نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 18سالہ نامعلوم نوجوان زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،جبکہ بلال ایاز اور فضل الرحمان زخمی ہیں،سپر ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 35سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ۔

تازہ ترین