کراچی (پ ر) ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کے سرپرست صاحبزادہ سید وجاہت رسول قادری 84 برس کی عمر میں کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے،نماز جنازہ 27؍جنوری پیر کو ایک بجے مرکز دعوت اسلامی جامع مسجد فیضان جیلان دہلی کالونی کلفٹن میں ادا کی جائیگی ، دریں اثناء مرحوم کا سوئم 28؍جنوری منگل بعد نماز ظہر بی-63 خیابان بادبان جامع مسجد سیلانی ڈیفنس میں ہوگا ، جبکہ تعزیتی اجتماع فاتحہ خوانی یکم فروری کو دار العلوم امجدیہ عالمگیر روڈ کراچی میں صبح 10 تا 12؍بجے دن ہوگا۔