• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چڑیا گھر کو خوب تر بنانے کیلئے کام جاری ہے، میٹرو پولیٹن کمشنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میٹروپولیٹن کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی زولوجیکل اینڈ بوٹنیکل گارڈن (چڑیا گھر) کو خوب سے خوب تر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لئے تزئین و آرائش اور تعمیر نو کا کام سندھ حکومت کے میگا پراجیکٹ کے تحت تیزی سے جاری ہے،توقع ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ہی یہ کام مکمل کرلیے جائیں گے، وہ چڑیا گھر کے اچانک دورے کے موقع پر بات چیت کرررہے تھے، مختلف مقامات پر بے ہنگم اور بے ترتیب طریقے سے بنائے گئے مختلف فوڈ اسٹالز بھی ہٹائے جانے کا مرحلہ بخوبی طے کیا جا رہا ہے، انہیں نئے سرے سے بنائی گئی چھوٹی اور خوبصورت دکانوں میں منتقل کیا جائے گا، داخلی راستوں پر عوام کے چلنے کے لئے راہ داریاں مخصوص کی گئی ہیں جہاں وہ چل کر باآسانی چڑیا گھر کی سیر کرسکتے ہیں، مختلف اقسام کے جانور رکھنے کے لئے بڑے پنجروں پر مشتمل 3 انکلوژرز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں، 2150 اسکوائر فٹ رقبے پر بنایا جانے والا یہ مچھلی گھر بحری حیات سے متعلق ہے، ایکوریم کو ہم کراچی اوشیئن یا میٹروپولیٹن اوشیئن ایکوریم کے نام سے تفویض کریں گے، قدیم مچھلی گھر کو نئے مچھلی گھر سے ملا دیا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے شائقین دونوں ایکوریم سے لطف اندوز ہوسکیں۔

تازہ ترین