• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کے دلوں میں بھٹو کی عزت و احترام پہلے سے زیادہ ہے، سعیدغنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ بے شک شہید ذوالفقار علی بھٹو جسمانی طور پر میں نہیں لیکن آج بھی لوگوں کی دلوں میں ان کی عزت و احترام پہلے سے زیادہ ہے، انہوں ان خیالات کا اظہار اتوار کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سعید غنی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کی سالگرہ ان کی شہادت کے بعد بھی باقاعدگی کے ساتھ ہر سال جنوری کے پورے مہینے میں ملک کے ہر حصے میں جوش و خروش سے منائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ سالگرہ کی تقریبات ان تمام قوتوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے جو یہ سوچتے تھے یا امید رکھتے تھے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خاموشی سے دفن کرنے کے بعد لوگوں کے دلوں سے بھی ان کا نام مٹا دیں گے، سعید غنی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو بلکہ ان کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے لوگوں کی محبت میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر موازنہ کیا جائے تو جس طرح گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خبر پر پورا سال لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوآج بیشک ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں مگر ان کا نظریہ ہمارے ساتھ ہے جس کی روشنی میں نہ صرف ہم بلکہ آنے والی نسلیں اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا رشتہ جڑا رہے گا، سعید غنی نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا نوجوان وزیر اعظم بنائیں گے۔
تازہ ترین