• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل حل ہوئے نہ غریب کو ریلیف ملا، ثروت اعجاز قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کا فقدان ہے عوامی مسائل حل ہوئے نہ ہی غریب کو ریلیف ملا،آٹا کا غائب ہونا اور بلیک میں فروغ ہونا حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے،عوام حکمرانوں سے معاشی ترقی وخوشحالی اور غربت کے خاتمے کی امیدیں لگائے ہوئے ہیں،حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی غربت مہنگائی وبے روزگاری میں اضافہ نے غریب کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے،مسئلہ کشمیر آسان نہیں تو ناممکن بھی نہیں ہے پر امن طریقے سے مسئلہ کشمیر حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے،پوری دنیا میں مسلم ممالک کو کمزور اور ان کے وسائل پر قبضے کی سازش ہورہی ہے، عراق، افغانستان، شام،یمن،لیبیا اور دیگر مسلم ممالک کی صورتحال سب کے سامنے ہے،یہود ونصاریٰ مسلم ممالک پر غاصبانہ قبضوں کی سازشوں میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت مسلم نسل کشی اور انسانیت کا قتل عام کررہا ہے کوئی اسے روکنے والا نہیں ہے،حق خود ارادیت اور آزادی کی تحریک کو بھارت ظلم وجبر اور ریاستی طاقت سے نہیں دبا سکتا۔
تازہ ترین