• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کرے، دردانہ صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت ایک طرف تو دنیا بھر میں اپنی جمہوریت کا جو ڈھونگ رچاتا پھرتا ہے، جبکہ دوسری طرف کشمیر پر جابرانہ تسلط کرکے لاکھوں انسانوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے،نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیریوں کے یومِ سیاہ نے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب نوچ ڈالاہے،دنیا کشمیریوںکو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے،انہوں نے حکومت اور افواجِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہماری شہہ رگ کو دشمن کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین