• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفاظتی ٹیکہ لگانے سے بچی کی ہلاکت، غفلت کے مرتکب ورکرز کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالتی حکم پر حفاظتی ٹیکہ لگانے سے 2 سالہ بچی کی ہلاکت پر مبینہ غفلت کے مرتکب ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بوٹ بیسن تھانے میں درج مقدمہ الزام نمبر 47/2020زیر دفعہ 322/34میں متوفیہ 2 سالہ لائبہ کے والد زرین محمد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ویکسن ورکر ز کی غفلت سے ان کی بیٹی جاں بحق ہوگئی، بچی کے والدکا کہنا ہے کہ وہ محکمہ پولیس کے ملازم ہیں، 4 جولائی2019 کو وہ ڈیوٹی سے گھر لوٹے تو انکی دو سالہ بچی لائبہ کو تیز بخار تھا اور اس کی ٹانگ سوجھی ہوئی تھی، اہلیہ نے بتایا کہ محلے میں حفاظتی ٹیکوں کا کیمپ لگایا گیا تھا اور ایک ٹیم گھروں سے بچوں کو لے جارہی تھی، لائبہ کو بھی تین ٹیکے لگائے گئے جس کے بعد بچی کی حالت بگڑنے لگی، زرین محمد کے مطابق انہوں نے مختلف اسپتالوں میں بھی دکھایا لیکن کوئی بہتری نہیں آئی اور 11جولائی کو انڈس اسپتال کے ڈاکٹروں نے ٹانگ کاٹنا ناگزیر قرار دیا، ڈاکٹرز آپریشن کی تیاری کر رہے تھے لیکن اس سے پہلے ہی معصوم لائبہ جاں بحق ہوگئی۔
تازہ ترین