• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت انصاف کے سامنے بھارت مخالف مظاہرہ ہوگا

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم، کرفیو، انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف کشمیر پیس فورم نیدر لینڈ کے زیر اہتمام5فروری بروز بدھ دن2بجے سے4بجے تک عالمی عدالت انصاف کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مظاہرہ کیا جائیگا۔ شام5بجے پاکستان ہائوس دی ہیگ میں سیمینار ہوگا، جس میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ تقریب کی صدارت نیدر لینڈ میں پاکستان کے سفیر شجاعت علی راٹھور کریں گے۔ کشمیر پیس فورم کے صدر راجہ زیب خان، سیکریٹری جنرل راجہ فاروق حیدر، راجہ قمرزیب ائب صدر نےہالینڈ میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں سے شرکت کی اسدعا کی۔
تازہ ترین