• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی یوم جمہوریہ جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے، مشتاق ملک

سلاؤ (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر ایک کھلی جیل کا منظر پیش کررہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ مودی حکومت کے لگائے کرفیو کو 6ماہ ہونے کو ہیں، تمام مواصلاتی نظام بند ہے خوراک اور ادویات کا حصول ناممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر ی رہنما مشتاق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہا کہ بھارت یوم جمہوریہ منارہا ہے جو جمہوریت کی صرف تو ہین ہی نہیں بلکہ جمہوری اقدار کے نام پر ایک سیاہ دھبہ ہے ۔نام نہاد دنیا کی بڑی جمہوری حکومت نے ایک طرف کشمیریوں کے جمہوری ،سیاسی ، شہری اور انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالاہے اور دوسری جانب اپنے ہی ملک میں متعصبانہ قانون لاگو کر کے اپنے شہروں کے حقوق سلب کرنے کے اقدامات کئے جس سے اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے اورساتھ ہی جموں کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانا بھی مقصود ہے لیکن کشمیری ایسا ہونے نہیں دینگے دنیا بھر میں تمام پلیٹ فارم پر بھارتی ناپاک عزائم کو بے نقاب کرینگے۔
تازہ ترین