• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں بلب پھٹنے سے دو بچیوں کے چہرے جھلس گئے

لندن(آئی این پی ) برطانیہ میں بلب پھٹنے کی وجہ سے دو بچیوں کے چہرے جھلس گئے ان میں سے ایک بچی کی بینائی مکمل طور پر چلی گئی۔برطانوی میڈیا رپورٹ7 سالہ ملے اینڈریسن اور ان کی تین سالہ بہن لینے کمرے میں موجود تھیں کہ اسی دوران دھماکے سے لیمپ میں لگا بلب پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں جھلس گئیں جبکہ کانچ لگنے سے ان کے چہرے بھی زخمی ہوئے۔ ملے کے چہرے پر گہری چوٹ آئی، اس کی آنکھ بھی بری طرح سے متاثر ہوئی۔ خاتون نے بتایا کہ بلب کی تپش لگنے سے کھال جھلس گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کمرے میں آرام سے بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران زور دار دھماکا ہوا اور اندھیرا ہوگیا، پھر ملے کے رونے کی آواز آئی وہ کہہ رہی تھی میری آنکھیں ، میری آنکھیں۔والدہ کے مطابق یہ بلب بیڈ کے سائیڈ پر رکھے لیمپ میں لگاا ہوا تھا، جس وقت حادثہ پیش آیا دونوں بہنیں بستر پر بیٹھی ہوئی تھیں۔میں نے ملے کی آنکھیں دھوئیں، پھر ہم اسے اسپتال لے کر گئے، ڈاکٹر نے جب بینائی چیک کی تو معلوم ہوا کہ بچی کو کچھ بھی نظر نہیں آرہا۔ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی آنکھ کا قرنیہ بلب کی کانچ لگنے کی سے متاثر ہوا جس کی وجہ سے بینائی مکمل چلی گئی۔ والدہ کے مطابق ڈاکٹرز بینائی واپس آنے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی بات نہیں کہہ رہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اب روشنی واپس نہیں آسکے گی۔متاثرہ بچوں کی والدہ سارا اینڈریسن نے بیٹیوں کے زخمی ہونے کا مقدمہ کمپنی کے خلاف درج کرادیا۔
تازہ ترین