• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر لڑکے نے ماں اور جڑواں بھائی قتل کر دیئے

لندن (آئی ا ین پی) برطانیہ کے شمال مشرقی علاقے میں کم عمر لڑکے نے اپنے جڑواں بھائیوں اور ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق الباما سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنے دو بھائیوں اور ماں کو چھریوں کے وار سے اس وقت قتل کیا جب وہ گھر میں سورہے تھے، تینوں کو قتل کرنے کے بعد نوجوان آرام سے جاکر سوگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان اپنا جرم چھپانے کے لیے صبح معمول کے مطابق اسکول بھی گیا۔کرائم آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کی عمر 16 برس ہے، جسے پولیس نے شک کی بنیاد پر حراست میں لیا اور تفتیش شروع کی۔ نوجوان نے بتایا کہ اس نے اپنی 36 سالہ والدہ ہولی کرسٹینا اور 13سالہ جڑواں بھائیوں برانسن، برون کو قتل کیا۔پولیس حکام کے مطابق بچے کا اسکول گھر سے ایک میل دور ہے، جہاں سے اسے جمعرات کی شام تحویل میں لیا گیا۔تحقیقاتی افسر کے مطابق قتل کا واقعہ جمعرات کی رات تین بجے پیش آیا۔
تازہ ترین