• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جمہوریت فراڈ کے سوا کچھ نہیں، کونسلر عمران حمید

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ میں لب ڈیم کی سیلیبریشن تقریب میں کونسلر عمران حمید ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں جمہوریت ایک فراڈ کے سوا کچھ نہیں ۔مودی کے دور حکومت میں آج بھارت ایک ہندو ریاست بن چکا ہے ۔ یہ اب نہرو کا سیکولربھارت نہیں ہے، بھارت کے حکمرانوں نے شہریت کا متنازع کالا قانون نافذ کر کے سیکولر بھارت کا نظریہ مغربی بنگال کے سمندر ڈبو دیا ،اب کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی پورے بھارت میں پھیل چکی ہے جسے روکنا بھارت کےلئے بہت مشکل ہے۔ اس کے باوجود بھارت کے حکمرانوں نے کشمیر کے اندر جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے ۔ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی یو این سیکورٹی کونسل کے مستقل ممبر ملکوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو یہ کہتے ہیں مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسئلہ ہے۔ کونسلر عمران حمید ملک نے کہا بڑی طاقتوں کی مفاد پرستی کے پیش نظر بھارت کے حکمران اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو نظر انداز کرتے ہوئےمقبوضہ کشمیر میں کئی ماہ سے کرفیو ہے۔ کونسلر عمران حمید ملک نے کہا مودی سرکار 5اگست کے بعد ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیر کو ایک آزاد ریاست قرار دے چکی ہے۔کونسلر عمران حمید ملک نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر نظر یہ خورشید کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیر گورنمنٹ کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر نے کا اعلان کریں ۔
تازہ ترین