• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی لندن میں لاوارث نومولود برآمد، پولیس کو ماں کی تلاش

لندن (پی اے) مشرقی لندن میں مصروف مین روڈ کے قریب ایک نومولود لاوارث پایا گیا ہے۔ بچہ گزشتہ روزصبح سویرے کنگز لینڈ روڈ کے قریب ڈالسٹن کے سینڈرنگھم روڈ پر ایک سرمئی رنگ کے بیبی گرو بیگ اور ہیٹ میں لپٹا ہوا ملا۔ جانچ پڑتال کے بعد پولیس نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ بچہ کسی ہسپتال کے ماحول سے باہر پیدا ہوا ہے۔ مشرقی لندن کے ایک ہسپتال میں اب اس کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور میٹرو پولیٹن پولیس نے اس کی والدہ سے سامنے آنے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ بھی طبی نگہداشت اور مدد حاصل کرسکیں۔ ماں سے اپیل کرتے ہوئے انسپکٹر کیون ویکس نے کہا میں اس بچے کی والدہ سے درخواست کروں گا کہ وہ پولیس، اپنے قریبی ہسپتال یا سرجری کے جی پی سے رابطہ کرے اور ہمیں بتائے کہ وہ محفوظ ہے اور اس کو طبی امداد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ ہماری بنیادی توجہ یہ ہے کہ ماں اور بچہ دونوں کی بہتری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ اگر کسی کے پاس ایسی معلومات موجود ہوں جو ہمیں اس کی ماں سے ملا سکیں تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔
تازہ ترین