سکھر(صباح نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی پٹٹری سے اتر گئی جس کے سبب ریلوے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔ ریلوے حکام نے لوکو شیڈ سے امدادی کرین طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب بیگماجی اسٹیشن پر بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، اپ ڈائون ٹریک بلاک ہونے سے سرسید اور ملت ٹرین کو روہڑی اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ خیبر کو خیرپور اسٹیشن پر روکا گیا ۔ بوگی کو ٹریک پر واپس لانے کے لئے لوکوشیڈ سے امدادی کرین طلب کر لی گئی ہے۔