• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قدرتی مناظر سے مالا مال، ثقافتی ترویج کیلئے کوشاں رہنا ہوگا، صدر علوی

لاہور(نمائندہ جنگ )صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سے بدامنی کے بادل چھٹ گئے ہیں، پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جو دلکش اور قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔حضوری باغ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہم اپنی زندگی میں اتنا مگن ہوگئے ہیں کہ اپنی ثقافت کو ہی بھول گئے ہیں، میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوں کہ ہمارے عوام بالخصوص بچوں کی عجائب گھروں میں آمد بہت کم تعداد میں ہوتی ہے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان تاریخ اور ثقافت سے مالا مال ہے، ہمیں اس کی ترویج کے لیے کوشاں رہنا ہوگا۔تقریب میں مختلف ممالک کے سفراء، غیر ملکی مندوبین سمیت مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین