• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی لیپ ٹاپ یا موبائل کو بغیر اجازت کھولنے پر 3 ماہ قید کی سزا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ سائبر قانون 2016 ہر پاکستانی شہری پر لاگو ہوتا ہے پاکستان میں متاثر ہونے والے شخص کے مال، کاروبار، جائیداد اور معلومات پر اثر ہونے والا بھی قانون کے دائرے میں آتا ہے،کسی بھی لیپ ٹاپ یا موبائل کھولنے پر بغیر اجازت 3 ماہ قید بغیر ڈیٹا کاپی بلا اجازت 6 ماہ قید 1 لاکھ جرمانہ تخلیقی ڈیٹا کاپی یا نقصان پر 1 سال قید 5لاکھ جرمانہ، ملکی معلومات پر5سال قید 50 لاکھ جرم نفرت انگیز مواد کی تائید و تشریح و تبلیغ پر5سال قید، 1کروڑ جرمانہ،فیک آئی ڈی یا بلا اجازت آئی ڈی پر 3سال قید 50 لاکھ جرمانہ،سم کارڈ بلا اجازت اجراء تین سال قید جرمانہ 5لاکھ،کمیونیکیشن سسٹم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ،غلط معلومات پھیلانے پر 3سال قید 10لاکھ جرمانہ،عریاں تصویر ویڈیو پر 7 سال قید 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں وائرس زدہ کوڈ پھیلانے پر 2سال قید 10 لاکھ جرمانہ آن لائن ہراساں، ناشائستہ زبان،ہیٹ اسپیچ، ریکروٹمنٹ فنڈنگ برائے دہشت گردی بزریعہ انٹرنیٹ پر بھی سزائیں ہیں،کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے "فنانشل اینڈسائبر کرائم رپورٹنگ" کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تازہ ترین