• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغداد، امریکی سفارتخانے کے قریب 5 راکٹ فائر

بغداد (جنگ نیوز) عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب 5 راکٹ فائر کئے گئےتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی‘ادھر عراقی سکیورٹی فورسز کی مشتعل مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سےکم از کم14افراد زخمی ہوگئے۔راکٹوں کے حملے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی‘ناصریہ‘کربلا‘نجف اور بصرہ میں بھی حکومت مخالف مظاہرے غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے گرین زون کے علاقے میں امریکاسمیت دیگر ملکوں کے سفارتخانے موجود ہیں وہیں نامعلوم مقام سے 5 راکٹ فائرکئے گئے جو امریکی سفارتخانے کے قریب پھٹے ہیں جس میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔حملے کے وقت غیرملکی صحافی بھی علاقے میں موجود تھیں جنہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی۔ادھرعراقی سکیورٹی فورسز نے اتوار کو دارالحکومت بغداد میں مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ براہ راست فائرنگ بھی کی۔ کم از کم چودہ مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ ناصریہ شہر میں بھی سکیورٹی دستوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں سترہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار مظاہرین گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ اسی طرح کربلا، نجف، دیوانیہ اوربصرہ میں بھی حکومت مخالف مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انتہا پسند شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر نے بھی آج اتوار کے روز بغداد اور دیگر شہروں میں امریکا مخالف مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین