• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے امن معاہدہ پیش کیا تو اوسلو معاہدے سے دستبردار ہوجائینگے، فلسطین

بیت المقدس(جنگ نیوز)فلسطینی حکام نے دھمکی دہے کہ اگر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ سے متعلق امن منصوبے کا اعلان کیا تو وہ اوسلو معاہدے کی کلیدی شقوں سے دستبردار ہوجائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینئر فلسطینی رہنما اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب اراکات نے کہا کہ ٹرمپ کا اقدام فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے عارضی قبضے کو مستقل قبضے میں بدل دیگا،اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے امن منصوبے کا اعلان کیا تو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اسلو معاہدے کی انتہائی اہم ڈیل کے ʼعبوری معاہدے سے دستبردار ہونے کا مکمل حق رکھتی ہے۔ ʼ ٹرمپ کا اقدام فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے عارضی قبضے کو مستقل قبضے میں بدل دیگا۔اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی (پی اے) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کیلئے امن منصوبہ لانے کے اعلان پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل اور امریکا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہ کریں، اس کو ہمارے عوام قبول نہیں کریں گے۔

تازہ ترین