• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹرانسپیرنسی پر خود کو مسیحا ثابت کرنیوالے وضاحت کا جواب دیں، فردوس

ٹرانسپیرنسی پر خود کو مسیحا ثابت کرنیوالے وضاحت کا جواب دیں، فردوس 


اسلام آباد، سیالکوٹ (اے این این) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا سمجھنے والے اب وضاحت آنے پر جواب دیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ ترچھی ٹوپی والی سرکار اب ٹوپی سیدھی کر کے پاکستان آئیں اور سیاست کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر چیئرمین سہیل مظفر کی وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بغلیں بجانے والے، وکٹری اسٹینڈ پر کھڑے ہو کر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا ثابت کرنے والے اب رپورٹ کی وضاحت آنے پر جواب دیں۔

تازہ ترین