• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، طالبات کے برقع پہننے پر پابندی شدید ردعمل کے بعد واپس لے لی گئی

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت میں واقع سرکاری کالج نے مسلمان طالبات کے برقع پہننے پر پابندی عائد کر بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار کے دارالحکومت پٹنا میں واقع گورنمنٹ گرلز (جے ڈی ویمن) کالج کی انتظامیہ نے مسلمان طالبات کے لئے سرکلر جاری کیا جس میں ان کو یونیورسٹی میں بغیر برقع آنے کی تاکید کی گئی ہے۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے برقع کی پابندی عائد ہونے کے بعد طالبات اور اُن کے اہل خانہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور طالبات نے متنازع حکم کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔

شدید ردعمل آنے کے بعد پرنسپل شامیا رائے نے بتایا کہ طالبات پر عائد ہونے والی پابندی واپس لے لی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کالج انتظامیہ نے دوسرا نوٹس جاری کیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ طالبات کے برقع پہننے پر کوئی پابندی نہیں‘ البتہ تمام طالبات کو یونیفارم میں ہی آنا ہوگا۔

تازہ ترین