• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹرانسپیرنسی کی تردید، شہباز اب ڈیوڈ روز کو کیا منہ دکھائینگے؟ حسن نثار

ٹرانسپیرنسی کی تردید، شہباز اب ڈیوڈ روز کو کیا منہ دکھائینگے؟ حسن نثار 


کراچی (جنگ نیوز) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق‘ ‘ میں میزبان شجیعہ نیازی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے حقائق سامنے آگئے شہبازشریف سے سوال کرتا ہوں کہ وہ ڈیوڈ روز کو اب کیا منہ دکھائیں گے ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ نے زندگی تماشہ فلم کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے اور میں بھی یہی سمجھتا ہوں سنسر بورڈ کا فیصلہ آخری ہونا چاہیے وزیراعظم کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ اس میں کوئی تبدیلی کرے ورنہ سب ادارے بند کردیں،پنجاب میں اگر ڈیلور نہیں ہورہا تو عمران خان پر انتخاب کی حد تک تنقید کی جاسکتی ہے کارکردگی کے ذمہ دار وہ نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹرانسپیرنی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی کہ کرپشن بڑھی ہے تو میرے لئے یہ بھی قابل قبول تھا اس پورے سسٹم میں کرپشن رچ بس گئی ہے اس کو جانے میں وقت لگے گا۔ 

جہاں لوگ ہوں گے وہاں کرپشن ہوگی کمال یہ ہے کہ لیڈر شپ اس چیز کو کنٹرول میں رکھے تاکہ کم سے کم ہوسکے اور پاکستان ٹھیک سمت کی طرف جارہا ہے ۔ کرپشن کے کئی طریقے ہیں لیکن ہم اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ صرف دو چار چیزوں کو ہی کرپشن سمجھتے ہیں کیوں کہ ہماری سوچ تنزلی کا شکار ہوگئی ہے۔

اگر کسی کو دھمکی دی جارہی ہے تو اسٹیٹ کا کام ہے تحفظ دینا۔ اسلامی نظریاتی کونسل سے گزارش ہے کہ ہمارے علم میں اضافہ کریں کہ شریعت کا مطلب کیا ہے وہ مجھے بتائیں ورنہ اگلے ہفتے ہم ان کو بتائیں گے کہ جو آپ سمجھتے ہو اس کا حقیقت کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین