• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت اور پاکستان کیلئےکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،علماء

لاہور (وقائع نگار خصوصی )عقیدہ ختم نبوت،ناموس رسالت اور استحکام پاکستان کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،تحفظ ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی ناموس کا چوکیدار ہے اس میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ برداشت نہیں کریں گے ، ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا خا لد محمود،قاری ظہورالحق نے تحفظ ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ اگرتوہین رسالت کے قانون کو غیرموئثر یا ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو شمع ختم نبوت اپناسب کچھ قربان کردینگے مگرقوانین ختم نبوت میں ترمیم کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ملک عزیز کا ہر مسلمان ناموس رسالت اور ختم نبوت کے تحفظ کے لیے قربانی دینا جانتا ہے۔مولاناعبدالنعیم نے کہا کہ بیرونی مداخلت ختم کیے بغیر ملک میں امن ممکن نہیں ملک میں امن وامان کے قیام اوردہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام دینی سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ہمارے اکابرین نے ہمیشہ اتحاد سے کام کیا ہے موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔
تازہ ترین