• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرایشوپر دنیا کوبنیا دی حقوق کا نعرہ بھول گیا ہے ،مولا نا امجد خان

لاہور(نمائندہ خصو صی)بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن کشمیری عوام نے یوم سیاہ کے طور پر منا کر دنیا کو پیغام دیا ہے کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالم دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہی نہیں قابل نفرت بھی ہے کشمیریوں کو حقیقت میں جبر کے پہاڑوں میں انڈیا نے دبا یا ہوا ہے اور کرفیوکے مسلسل نفاذ نے کشمیری عوام کو گھروں میں محصور کیا ہوا ہے دنیا کو انسانیت کے بنیا دی حقوق کا نعرہ بھول گیا ہے یہ باتیں جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مختلف تقریبات اور پارٹی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہیں مولا نا محمد امجد خان نے کہاکہ سیا سی ماحول میں ہلچل مزید بڑھے گی جوحکومت اتحادیوں اور ممبران اسمبلی کو مطمئن نہیں کر سکی وہ عوام کو کیا مطمئن کرے گی ،غریب عوام کو نیا پاکستان کا نعرہ دینے والوں نے بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،آٹا ،چینی بحران بڑھتا ہی جا رہا ہے ،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کنٹینر پرنعرے لگاتی تھی لیکن جس دن سے کرسی ملی ہے اب نعرے بھی سنائی نہیں دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہرہفتے کشمیری عوم کے ساتھ منا یا جا نا والا دن بھی دھیرے دھیرے ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر میں آزادی کی تحریک بالاخر کا میاب ہوگی اور انڈیا کو گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے ۔
تازہ ترین