• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرہ اخلاقی اور فکری طور پر زوال کا شکار ہے،سینیٹر ساجد میر

لاہور (وقائع نگار خصوصی )مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ اسلامی اور اخلاقی قدروں کو مسخ کرنے والے ڈرامے اور پروگرام بند کیے جائیں۔ مغربی تہذیب ہمارے لیے چیلنج بن گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں علماء‘ قراء اور مذہبی سکالرز کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا اہتمام نائب امیر قاری صہیب احمد میر محمدی نے کیا تھا۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ہم انگریز سامراج سے سیاسی طور پر آزاد ہوئے تھے مگر بد قسمتی سے آج ہمیں ذہنی غلام بنایا جا رہا ہے۔ جس کے اثرات مختلف شعبہ جات میں مرتب ہو رہے ہیں۔ معاشرہ اخلاقی اور فکری طور پر زوال کا شکار ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ انفرادی سطح پر والدین بچوں کو اپنی اسلامی ثقافتی تعلیمات سے آگاہ کریں، نشست سےڈاکٹر حافظ عبدالکریم ، علامہ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر ،مفتی عبدالستار حماد‘ مولانا عبدالحمید ہزاروی‘ قاری صہیب احمد میر محمدی‘ ڈاکٹر عبدالغفور راشد‘ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور مولانا عصمت اللہ سالم نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین