• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کا نعرہ آج پورے ہندوستانمیں گونج رہا ہے،اشرف جلالی

لاہور (وقائع نگار خصوصی )تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ آج یوم جمہوریہ کے موقع پر پورا ہندوستان خون کے آنسو رو رہاہے۔ مظلوموں کی آہوں اور ستم زدہ لوگوں کی چیخ و پکار نے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ بنا دیا ہے۔کشمیریوں کو عقوبت خانوں میں ڈال کر انہیں سچے نظریات سے دست بردار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ یہ کشمیریوں کی جد وجہد کا خلوص ہے کہ انکی زبان سے نکلا ہوا آزادی کا نعرہ آج پورے ہندوستان میں گونج رہا ہے۔
تازہ ترین