• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان اقوام عالم میں تنہاہو رہاہے، رانا مبشر اقبال

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے ،ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان چاروں طرف سےخطرات اور اقوام عالم میں تنہاہو رہاہے، میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اقتصادی اور معاشی طور پر ایشیاء کا ٹائیگربننے جا رہا تھا پاکستان کی سٹاک مارکیٹ ایشیاء کی سب سے بہترین سٹاک مارکیٹ قرار دی جا رہی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میں کارکنوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی کے تسلسل کوروکنے میں مکمل ناکام ہے، قیمتوں میں مسلسل ا ضافے کی وجہ سے عوام کو زندہ درغور کررہے ہیں،ریڑھی لگانے والا اور فیکٹری کا مالک دونوں ہی مہنگائی سے پریشان ہیں،حکومت سے ملک نہیں چل سکتا،کسی کو چھوڑوں گا نہیں کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈ نہیں، بہت جلد جعلی حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے ، اور عوام پر مسلط یہ گروہ عنقریب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک نا اہل اور نالائق شخص سے بچانے کا واحد حل ان ہاس تبدیلی یا نئے انتخابات ہیں اگر ان کو مزید موقعہ دیا گیا تو یہ پورے ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کردینگے۔،شہبازشریف نے سو ارب میں تین میٹرو بسیں چلادی عمران خان دوسو ارب میں ایک میٹرو بس نہیں چلاسکے۔ حکمران عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے انہیں مہنگائی سے نجات دلائیں اور وعدے کے مطابق 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دیں۔
تازہ ترین