• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے کراچی جانیوالی مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، ریلوے ٹریفک معطل

سکھر(صباح نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ٹرین کی ایک بوگی پٹٹری سے اتر گئی جس کے سبب ریلوے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔ ریلوے حکام نے لوکو شیڈ سے امدادی کرین طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب بیگماجی اسٹیشن پر بزنس ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، اپ ڈائون ٹریک بلاک ہونے سے سرسید اور ملت ٹرین کو روہڑی اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ خیبر کو خیرپور اسٹیشن پر روکا گیا ۔ لوکوشیڈ سے امدادی کرین طلب کر لی گئی ہے۔
تازہ ترین