لاہور (وقائع نگار خصوصی )جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہےکہ مودی کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ امت مسلمہ اور کشمیری قوم اور ہندوستان وپاکستان کے مسلمانوں کو مل کر کرنا ہوگا۔دنیا بھر میں کشمیری عوام نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ بھارت کی نا م نہاد جمہوریت کااصلی چہرہ مقبوضہ کشمیر میں نظر آرہا ہے ۔