• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی یاد میں ریلی 2 فروری کو نکالی جائے گی

لاہور (وقائع نگار خصوصی )مرکزی جماعت اہل سنت اور میلاد مناؤ تحریک کے زیر اہتمام خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی یاد میں اور آپ کے افکار وکردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 5 ویں سالانہ شہنشاہ صداقت ریلی 2 فروری کو نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید عرفان شاہ مشہدی کریں گے جبکہ پیر سید ارشد حسین گردیزی. حکیم سرور حسین زاہد قادری ناظم اعلیٰ پنجاب علامہ فاروق احمد ضیائی خصوصی شرکت کریں گے۔ ریلی کے منتظم محمد رمضان عرفانی کے مطابق مرکزی جماعت کے کارکنان اور ضلعی صدور بھر پور شرکت کریں گے۔
تازہ ترین