• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے،پی ایم اے

لاہور ( جنرل رپورٹر)پاکستان میں پولیو فری پاکستان شاید ایک خواب ہی رہے گا کیونکہ حکومتی پالیسیوں نے محکمہ صحت سے سٹیٹک ویکسینشین سنٹر کو ختم کر کے صرف مخصوص دنوں میں پو لیو قطرے پلانے کوہی مسلئے کا حل سمجھ لیا ہے، اور مخصوص حلقوں کی نوکریاں چلانے کے لیے ملک کو پولیو فری کرنے کی سنجیدہ کو ششوں سے پہلوتہی کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہاراتوار کو پی ایم اے ہاوس میں ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر پی ایم اے لاہور پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کی ۔اجلاس میں کہاگیا،کہ پاکستان میں پولیو کیسزکی تعداد 137ہو چکی ہے۔ عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے،کہ ملک میں پولیو ایمرجنسی نافذ کی جائے اور پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہ ملک کے نونہالوں کو تاعمر اپاہج ہونے سے بچایا جاسکے۔
تازہ ترین