• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلازہ نیلام نہ ہونے سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کروڑوں کانقصان

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کی 5خالی پلاٹ، 2کوٹھیوں اور شاہین مارکیٹ کے نامکمل پلازہ کی کرایہ پر نیلامی نہ ہونے سے محکمہ کو سالانہ کروڑوں روپے کے ریونیو سے محروم ہونا پڑا ہے۔ سابق میئر ملتان نویدالحق آرائیں کے دور میں زیر ٹینکی شاہین مارکیٹ، نامکمل شاہین مارکیٹ، فائن مارکیٹ مع د کان، چونگی نمبر 14پر خالی پلاٹ برائے د کانات، عقب تاج محل سینما ، اراضی برائے پٹرول پمپ، رہائش عقب پیزا ہٹ، گلگشت کالونی ، چونگی نمبر 8خالی پلاٹ، نامکمل پلازہ حسین آگاہی بیسمنٹ کی کرایہ پر نیلامی کیلئے سمری بنائی گئی تھی لیکن سابق ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک نے غیر قانونی قرار دےکر نیلام رکوا دی تھی ، دو سال سے نیلامی نہ ہونے سے محکمہ کو کروڑوں روپے کے حکومتی ریونیو سے محروم ہونا پڑا ہے۔
تازہ ترین