• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے28اتائی کلینک سیل کردیئے،جرمانے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نےاتائیوں کے28اڈے سیل کر دیئے۔گزشتہ ہفتےکے دوران کمیشن کی ٹیموں نے پانچ شہروں اور ان کے گردنواح میں 189علاج گاہوں پر چھاپے مارے جبکہ 13اتائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل پائے گئے۔ان تمام شہروں میں اوسطاًروزانہ 24علاج گاہوں پر ریڈ کیاگیا۔ سب سے زیادہ 10اڈے ڈیرہ غازی خان میں بند کئے گئے جبکہ لودھراں (کہروڑ پکا) 6،لیہ (لالیاں)5، خانیوال (میاں چنوں) 4اور ملتان صدر میں چار اتائیوں کے کاروبار سر بمہر کیے گئے۔اب تک ملتان میں 371،خانیوال 244،ڈی جی خان221،جبکہ لودھراں اور لیہ میں بالترتیب 134اور133 اتائیوں کے کاروبار سیل کئے گئے ۔ واضح رہے کہ کمیشن نے پنجاب بھر میں اب تک 64ہزار سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مار کر 24,119 اتائیوں کے اڈے بند کئے ہیں اور اعدادوشمار کے مطابق 13ہزار سے زیادہ اتائیوں کی دکانوں پر دوسرے کاروبار شروع کر دیئے گئے ہیں۔مزید برآں اتائیوں کو تقریباً49کروڑ روپے جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین