• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاسی آب کیلئے تمام سیوریج ڈویژن کارکردگی مزید بہتر بنائیں:ایم ڈی واسا

ملتان( سٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائر یکٹر واسانسیم خالد چانڈیو نے شہر بھر میں نکاسی آب سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کو کارکردگی مزید موٗثر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایم ڈی واسا نے گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن کے علاقے بستی خداداد اور نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کے علاقے حسین آگاہی ہٹھار روڈ میں نکاسی آب سے متعلق شکایت پر موقع کا دورہ کیا متعلقہ ڈپٹی ڈائر یکٹر ز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ بھی ان کے ہمراہ تھے اس دوران ایم ڈی واسا نے سیوریج افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ سیوریج شکایت کے ازالہ میں سستی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا متعلقہ سیوریج سب ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ اور سب انجینئر ز موقع پر خودجاکر صورتحال کو چیک کریں ۔
تازہ ترین