• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سے اچھی یادیں لے کر جارہاہوںسابق ڈی ایس ریلوے امیر محمد داؤد پوتا

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داؤد پوتا نے کہا ہے کہ وہ ملتان سے بہت اچھی یادیں لے کر جارہے ہیں،میری ٹیم نے ریلوے کی بہتری کے لئے دلجمعی سے اپنے فرائض انجام دیئے،یہ بات انہوں نے ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل اور دیگر ڈویژنل افسران کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر انہیں ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی،عشائیہ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹریک ری ہیبلیٹیشن نثار خان ،ڈپٹی ڈی ایس ریلوے ملتان مسز صائمہ بشیر،ڈویژنل ریلوے انجینئرز عابد رزاق،رانا شعیب ،رانا عمران، ندیم تاج،چوہدری اسماعیل،ناصر حنیف، ایم ایس ریلوے ہسپتال ملتان ڈاکٹراطلس خان اور سپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ مسعود بخاری نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین