• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی اوکامختلف گرجا گھروں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے چرچز کی سکیورٹی کے حوالے سے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ایس پی کینٹ ڈویژن جاوید خان اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر حماد خان ان کے ہمراہ تھے۔سی پی او ملتان نے تمام تر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی پی او ملتان ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملے اور ان کو بریف کیا۔انہوں نے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔انہوں نے ہدایت کی اس موقع پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔سی پی او ملتان نے پولیس افسران سے مسائل بھی دریافت کیے۔ انہوں نے جوانوں سے کہا کہ آپ کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو کسی بھی وقت میرے دفتر آ کر بتا سکتے ہیں۔سی پی او ملتان نے کہا ہے کہ جوانوں کی ویلفئیر سے متعلق تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سی پی او ملتان چرچ انتظامیہ سے بھی ملے جنہوں نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا.ڈسٹرکٹ ملتان میں تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں چرچ ڈیوٹی چیک کی اور پولیس افسران کو بریف کیا۔
تازہ ترین