• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفورسمنٹ ٹیم پر کریک ڈاؤن کےدوران تجاوزات مافیا کا حملہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیم پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن پر تجاوزات مافیا نے حملہ کردیا۔الیکٹرونکس شاپ کے مالک اور دیگر نامعلوم افراد کنے انفورسمنٹ انسپکٹر منیر احمد پر تشدد، کیا۔15بلانےپر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے انفورسمنٹ انسپکٹر راو رفیع الدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا ۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ نے تھانہ لوہاری گیٹ میں دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حسین آگاہی سرکلر روڈ کے صدر شیخ اکرم نے متعدد بار سرکلر روڈ سے تجاوزات ختم کرنے کے اعلانات کئے لیکن شیخ حشمت سٹرک پر تجاوزات قائم کرنے سے باز نہ آیا ۔تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران شیخ حشمت طیش میں آگیا اور 8نامعلوم افراد بلا لئے اور انفورسمنٹ انسپکٹر منیر احمد سمیت دیگر پر تشدد شروع کردیا اور موبائل فون اور نقدی چھین لی ۔ 15بلانے پر نامعلوم افراد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
تازہ ترین