• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے میں گیٹ مینوں کی بطور پوائنٹس مین ترقی نہیں ہوسکی

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی یشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ اوپن میرٹ پر پوائنٹس مین کی سلیکشن میں پالیسی کے مطابق گیٹ مینوں کا کوٹہ موجود ہے مگر 2007ء کے بعد گیٹ مینوں سے پوائنٹس مین کی کوئی پرموشن ملتان ڈویژن میں نہیں ہوسکی ہے۔2008 ءمیں ڈائریکٹ100" 2012 میں 40 "2016 میں 27 "2017 میں اور 2020 میں 126 پوائنٹس مینوں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے ۔پالیسی کے مطابق 64محکمانہ گیٹ مینوں کو بطورپوائنٹس میں ترقی ملنی چاہیے تھیمگر ایسا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کیا گیٹ مین کی قسمت میں گیٹ مین ریٹائر ہوجانا لکھا ہوا ہے کیوں دفاترمیں پالیسی پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان اس معاملے کا فوری طور پرنوٹس لیں اور گیٹ مینوں سے پوائنٹس مین محکمانہ کی پرموشن پولیسی کے مطابق کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین