• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او کے جعلی دستخط کرنےپراےایس آئی کیخلاف مقدمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ نیو ملتان نے اختیارات کا ناجائز استعمال، کر کے مقدمے کو جھوٹا بنانے کے لئے ایس ایچ او کے جعلی دستخط کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس کے سب انسپکٹر کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ۔ پولیس کینٹ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے منشیات، پتنگیں برآمد کر لی گئی ہیں -گرفتار ملزمان میں زوہیب اقبال، محمد سلیمان، عامر سہیل، حیدر، اکرام، غلام اکبر، دلاور، فہد، سناء اور آسیہ بی بی شامل ہیں جن سے سے 1200 گرام چرس، 15 لیٹر شراب اور 250 پتنگیں معہ دھاتی ڈور برآمد کئے گئے۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم اویس ولد محمد رمضان قوم قوم میراٹی سکنہ وسندے والی مظفر گڑھ کو گرفتار کر لیا- گرفتار ملزم کے قبضہ سے 300 پتنگیں، 85 دھاتی ڈور اور 35 چرخیاں برآمد کی گئیں کارروائی پولیس میں ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد اور دیگر پولیس اہلکار شریک ہوئے- پولیس جلیل آباد نے شوروم سے نوسربازی کرکے موٹر سائیکل لے جانے والے تین افراد ہزاد ،وسیم اور شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاحال پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے فورتھ ا یئر کے طالب علم عبدالجبار کو اغوا کرنے کے الزام میں رضیہ نامی خاتون اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کر سکی اور نہ ہی مغوی لڑکے کا سراغ لگایا جا سکا ہے ۔ پولیس تھانہ گلگشت نے اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلا کر لوگوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے شخص رضوان کو گرفتار کر کے اس کا ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا ۔ پولیس تھانہ گلگشت نے 33 لاکھ کا بوگھس چیک دے کر فراڈ کرنے والے شخص احسان احمد قادری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس تھانہ گلگشت نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے ملزم شاہد کو گرفتار کر کے اس کا موٹرساءئیکل قبضے میں لے لیا ۔ پولیس تھانہ صدر نے گھر میں گھس کر چودہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو افرادسجاد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔ پولیس نے بوگس چیک دے کر فراڈ کرنے کے الزام میں دو افراد مد خان اور ندیم کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر شراب اور منشیات بیچنے کے الزام میں ارم نامی عورت سمیت سات ملزمان اسلام عرف کاکا ،زوہیب اقبال ، حیدر، سہیل ، مشتاق ،مرسلین اورحمد اکرم کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے شراب اور چرس برآمد کر لی گئی۔
تازہ ترین