• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتش بازی کے مقدمات میں3ملزموں کوجیل بھجوانے کاحکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے آتش بازی کاسامان برآمدہونے کے مقدمات میں3ملزموں محمدندیم، خالداوردلشاد کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانے کاحکم دیا ہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے ویگن میں گیس سلنڈررکھنے کے مقدمہ میں ملزم رمضان کوضمانت پررہاکرنے کا حکم دیاہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنےکے مقدمات میں ملوث 3ملزموں بہادرعلی ،بلال اور محمدجمیل کوضمانت پررہاکرنے کاحکم دیاہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے شراب برآمدہونے کے مقدمات میں ملوث 2ملزموں غلام محی الدین اور فہیم الدین کوجوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کاحکم دیاہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے بغیراطلاع جائیدادکرایہ پرلینے پر ملزم منظوراحمدکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے تیزرفتاری سے گاڑی چلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اہرامین کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے جواءکھیلنے کے مقدمہ میں ملوث7 ملزموں علی حمزہ،محمد قاسم ،محمدعمر، عبدالرحمان، فہیم، شعیب اور محمد سلیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ نے پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کے مقدما ت میں ملوث 2 ملزموں آصف اور غلام قاسم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے تھانہ بی زیڈ میں درج چونگی نمبر6 پربھیک مانگنے کے مقدمہ میں ملزمہ شکیلہ بی بی،تھانہ ممتازآبادمیں درج بی سی جی چوک پر بھیک مانگتے ہوئے ملزم ظفرعلی کوضمانت پررہاکرنے کاحکم دیا ہے۔
تازہ ترین